یارا انٹر نیشنل اسکول ریاض میں “اسٹوڈنٹ لیڈ کانفرنس” کا انعقاد

ریاض (پریس ریلیز )
گزشتہ ہفتے یارا انٹرنیشنل ا سکول کے (ہوم روم سیکشن) جماعت اوّل سے تیسری تک کے طلباء نے جوش و خروش سے "اسٹوڈنٹ لیڈ کانفرنس ” کا انعقاد کیا ۔ جس میں طلباءنے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ تقریب دو حصّوں پر مشتمل رہی یعنی ” ثقافتی”اور “کلاس روم سرگرمیاں”۔ دونوں حصّوں کو طلباء کے تعلیمی فروغ اور روز مرّہ کے تجربات سے منسلک کیا گیا تھا ۔
کلاس روم سر گر میوں کی پیش کش مربوط موضوعات جیسے ڈینٹل ویلنس ، وائلڈ لائف ، میتھس ایوری وائر ، انگلش حَب ، سٹون ایج ، ویدک ولیج ، ٹیکنو کار نر ، او شین ٹیلز ، فٹ کار نر ، اور فر یش اینڈ فٹ کار نر ، رفلیکٹنگ کنکشنز ایکراس میتھ میٹکس ، انگلش ، انوائر انمنٹل سٹیڈیز ، سوشل سٹیڈیز ، کمپیوٹر سائنس، اسپورٹس ، اینڈ ہیلتھ ایجو کیشن کے ذریعے کی گئی ۔
کلاس روم سر گرمیوں کو نکھارنے اور بڑ ھاوا دینے کے لئے تعلیمی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے ثقافتی پروگراموں کے ذریعے منتخب اور موافق گیتوں ، رقص اور فنکارانہ مہارتوں کو پیش کیا گیا ۔مجموعی طور پر طلباء پر مبنی کانفرنس ثقافتی اور کلاس روم سر گرمیوں کے ذریعے طلباء کو ذمّہ دار ، مضامین کے روابط اور تعلیم کو مرکز اور مضبوط بنانے میں بہت ہی کار آمد ثابت ہوئی۔




