’سیرتؐ ان قرآن‘انگریزی تصنیف کی اتوار کو رسم اجراء

حیدرآباد۔3/فروری۔ سیرتؐ ان قرآن کتاب (انگریزی) کی رسم اجراء کی تقریب اتوار 8 /فروری کی شام 6:30 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگی۔ جناب سید انوار الہدیٰ آئی پی ایس سابق ڈی جی پی حکومت آندھرا پردیش صدارت کریں گے۔
نواب رونق علی خان مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر سید وحید اللہ قادری الملتانی، جناب خواجہ معز الدین ایڈوکیٹ اعزازی مہمان ہوں گے۔ صاحبزادہ محمود نے ’سیرتؐ ان قرآن‘ کی تالیف کی ہے۔ ممتاز صحافی جناب جے ایس افتخار نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ یہ تقریب مولانا ابو الکلام آزاد اورنٹیل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے۔
جس کے داعی صاحبزادہ میر احمد علی خان ہیں۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ سیرت طیبہ سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔



