جنرل نیوز

آئی جے ایف ایف کی سالانہ جرنلسٹ ڈائری کی رسمِ اجرائی

آئی جے ایف ایف کی سالانہ جرنلسٹ ڈائری کی رسمِ اجرائی

پدم شری پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے "اِنٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم (IJFF) ” کی سالانہ جرنلسٹ ڈائری کی رسمِ اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر پریسیڈنٹ IJFF ڈاکٹر محمد آصف علی، وائس پریسیڈنٹ نعیم غوری، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر مختار احمد فردین، ایڈوکیٹ اعجاز علی قریشی صدر مانو المونائی اسوسی ایشن، پروفیسر شاہد صدیقی، محمد شعیب جنرل سکریٹری مانو المونائی اسوسی ایشن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

 

پروفیسر سید عین الحسن نے فورم کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اِظہار کیا۔ اس موقع پر وائس پریسیڈنٹ نعیم غوری نے پدم شری پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور ایڈوکیٹ اعجاز علی قریشی صدر مانو المونائی اسوسی ایشن کو تہنیت بھی پیش کی۔ پریسیڈنٹ IJFF ڈاکٹر محمد آصف علی نے وائس چانسلر کو فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے تفصیلی طور پر واقف کرواتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر صحافیوں کو جوڑنے کی غرض سے حیدرآباد میں سال 2015 میں اس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا،

 

جس کے بین الاقوامی سطح پر چیاپٹرز موجود ہیں، اور صحافی برادری کی بھلائی کے علاوہ ان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، سمینارز، ورکشاپس اور سپوزیم کا اہتمام کرنا جیسے اہم کام فورم کی جانب سے کئے جارہے ہیں، اسی تسلسل کے تحت پچھلے دس سال سے پابندی کے ساتھ سالانہ جرنلسٹ ڈائری شائع کی جاتی ہے، جو مختلف چیاپٹرز کی جانب سے متعلقہ ملک میں ریلیز کی جاتی ہے

 

۔ پدم شری پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے فورم کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے، اپنی نیک تمنائیں پیش کیں، اور یونیورسٹی کی جانب سے مختلف شعبوں کو دی جارہی ترقی، اور نئے شعبوں کے قیام کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button