جنرل نیوز

تعلیم اور ثقافت کے میدان میں نمائش سوسائٹی کی نمایاں خدمات،بزم احمد حسین کے زیر اہتمام نمائش میں مشاعرہ-سکریٹری بی این راجیشور اور جناب منور حسین کا خطاب

حیدرآباد 3 فروری( پریس نوٹ) سکریٹری نمائش سوسائٹی جناب بی این راجیشورنے سابق رکن اسمبلی جناب احمد حسین کی یاد میں قائم کردہ بزم حسین کے نمائش میدان کےلان میں منعقدہ عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش سوسائٹی تعلیم اور ثقافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے یہ خدمات ایسی ہیں کہ ہر کوئی اس کا معترف ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت میں پہلے سے کہیں زیادہ غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے نمائش سوسائٹی چاہتی ہے کہ تعلیم کا خصوصی انتظام ہو اور اس سلسلے میں نمائش سوسائٹی کی کاوشیں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم کے میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کریں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے علاقے نام پلی میں منفرد انداز میں منعقد ہونے والی یہ نمائش ہندوستان بھر میں اپنی ایک انفرادیت رکھتی ہے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے تاجرین

 

یہاں پر بڑی تعداد میں آتے ہیں اور عوام کی خواہشوں اور امنگوں کے مطابق کاروبار کرتے ہیں اس طرح سے ایک ہی مقام پر عوام کو مختلف مقامات کی منفرد نادر و نایاب اشیاء بالخصوص کپڑے اور دیگر ساز و سامان بہ آسانی مہیاہو جاتے ہیں انہوں نے حسین فیملی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس سنجیدہ اور مزاحیہ مشاعرے کے ذمہ دار جناب منور حسین کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اپنے والد کی یاد میں نہ صرف بزم کو قائم کیا بلکہ ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کرتے ہوئے اردو عوام کو بہترین انداز میں محظوظ ہونے کا موقع دیا انہوں نے کہا کہ

 

اردو زبان کی چاشنی مسلمہ ہے اردو ہم سب کی زبان ہے انہوں نے سرپرستوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کو مادری زبان میں تعلیم دلوائیں بزم احمد حسین کے ذمہ دار جناب منور حسین نے نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی کی یہ خواہش ہے کہ اردو کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ نمائش میں منعقد ہونے والا یہ مشاعرہ عوام کی امنگوں کو پورا کرتا ہے ہم اردو کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے مشاعرے میں عوام کی بڑی تعداد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر بھی کیا مشاعرے کی صدارت مخدوم ایوارڈ یافتہ سینیئر اور معروف شاعر ڈاکٹر فاروق شکیل نے کی جناب اشفاق اصفی

 

کی ماہرانہ اور عمدہ نظامت نے مشاعرے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا جناب اشفاق اصفی مشاعروں کی نظامت میں اپنا ایک ممتاز اور اعلی مقام رکھتے ہیں مشاعرے کے کنوینر جناب الحاج شیخ رفیع الدین آصف تھے مشاعرے میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر فاروق شکیل کے علاوہ جناب جلیل نظامی جناب سردار سلیم ،جناب ظفر فاروقی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ،جناب سیف نظامی،جناب اشفاق اصفی اور معروف شاعرہ محترمہ ارجمند بانو نے کلام سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی مزاحیہ شعراء کرام جناب شاہد عدیلی، جناب فرید سحر، وحید پاشاہ قادری اور لطیف الدین لطیف نے اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں مزاحیہ کلام سنا کر سارے ماحول کو

 

زعفران زار کر دیا اس موقع پر جناب مخیر حیدر کنوینر ،جناب تقی الدین شجیع کوکنوینر اور دیگر ذمہ داران نمائش کمیٹی موجود تھے جناب غلام محمد ،جناب عفان قادری، ایڈوکیٹ محمد افسر خان، جناب محمد رفیع ڈھاکلی، جناب حسام الدین صدیقی، جناب سید حمید، جناب فرحان جم کنڈی ،جناب محمد مزمل اور دوسر وں نے انتظامات میں حصہ لیا اس موقع پر بزم احمد حسین کی جانب سے نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران

 

جناب غلام محمد نورانی،جناب مخیر حیدر, جناب تقی الدین شجیع، جناب ساجد ,جناب نبیل اور دیگر معززین کی جناب منور حسین نےشال پوشی کی تمام شعراء کو مومنٹوز پیش کیے گئے.

متعلقہ خبریں

Back to top button