جنرل نیوز
مجلسی رکن اسمبلی ماجد حسین کی خانہ پور میں انتخابی مہم

خانہ پور۔ صدر کل ہند مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت رکن اسمبلی نامپلی و بلدی انتخابات نرمل ضلع انچارج ماجد حسین نے خانہ پور کا دورہ کرتے ہوئے میونسپلٹی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
انہوں نے وارڈ نمبر 8 اور 12 میں مقامی مجلس صدر شیخ عقیل اور مجلسی قائدین کے ہمراہ گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائی، جہاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس امیدواروں کو 11 تاریخ کو پتنگ کے نشان کو ووٹ دے کر مجلسی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس کی امیدوارو کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی ڈرنے والا نہیں ہے مجلس عوامی مسائل، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور شہر کی ہمہ جہتی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے مضبوط اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔





