جنرل نیوز
محمد نصیر غیاث، سینئر صحافی روزنامہ اعتماد کے والدِ جناب محمد غیاث الدین کا انتقال
محمد نصیر غیاث، سینئر جرنلسٹ روزنامہ اعتماد کے والدِ محترم محمد غیاث الدین صاحب کا طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر، جامع مسجد کرسٹل ٹاؤن ، بندلہ گوڑہ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین درگاہ فقیر ملا، وادیٔ ثنا قبرستان، بالاپور میں عمل میں آئے گی۔
صحافتی برادری نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نصیر غیاث سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
مزید تفصیلات کے لئے نصیر غیاث کے فون نمبر پر ربط پیدا کر سکتے ہیں 9866430039



