جنرل نیوز

6فروری کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا دورہ نظام آباد  ضلع کلکٹر ، کمشنر پولیس نے انتظامات کا جائزہ لیا 

 

نظام آباد، 4 فروری(اردو لیکس )ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اس 6 فروری کو نظام آباد ضلع کے دورہ کے پیش نظر، ضلع کلکٹر یلا ترپاٹھی اور پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے ضلعی عہدیداروں کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

 

۔ نظام آباد رورل حلقہ میں بائی پاس روڈ سے متصل علاقے کو وزیر اعلیٰ کے جلسہ گاہ کے طور پر حتمی شکل دیے جانے کے پیش نظر کلکٹر اور کمشنر نے میدانی سطح پر علاقے کا دورہ کیا اور انتظامات کے بارے میں عہدیداروں کو تجاویز دیں۔ ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ چیف منسٹر کے دورہ کے دوران کسی کوتاہی سے بچنے کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں۔

 

ہیلی پیڈ، پنڈال وغیرہ کے انتظامات مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیے جائیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو مشورہ دیا کہ وہ جلسہ عام کے لیے آنے والوں کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور چیف منسٹر کے دورے کے پیش نظر عوام کو ٹریفک کے مسائل سے بچنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

 

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل سے کام کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ انتظامات پہلے سے مکمل کر لیے جائیں۔

 

ان کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار، ٹرینی کلکٹر کیرولین چنگتیان ماوی، ایڈیشنل ڈی سی پی بسواریڈی، ڈی آر ڈی او سیا گوڑ، نظام آباد آر ڈی او راجندر کمار، میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، آر اینڈ بی ایس ای سردار سنگھ، ٹرانسکو ایس ای راجیشور، آر ٹی سی آر ایم جیوتسنا، ڈی پی او سرینواس راجو اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button