انڈین کمیونٹی کی جانب سےریاض میں عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کا خیرمقدم

ریاض ۔ کے این واصف
ریاض کی مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین نے ریاض میں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور ریاض میں ان کی آمد پر خیرمقدم کیا۔ واضح رہے کہ جناب عامر علی خان ان دنون ریاض میں منعقد “سعودی میڈیا فورم 2026” کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض کے دورے پر ہیں۔ اس بین الاقوامی کانفرنس مین دنیا بھر سے 300 زائد ماہرین اور میڈیا کے نمائندے شریک ہیں۔
ریاض میں جن سماجی تنظمیوں کے نمائندون نے عامر صاحب سے ملاقات کی ان میں “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض” کے انجینئر محمد مبین، ڈاکٹر سید این مسعود، جناب محمد سیف الدین، جناب سید عتیق احمد اور گلوبل تلنگانہ فورم کے محمد عبدالجبار، حسین اور کچھ دیگر اسوسی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔
قبل ازین جناب عامر علی خان کو جناب سید وقارآعظم، جناب احمد طارق اور ڈاکٹر سید این مسعود منیجنگ ڈائریکٹر سکسیس انٹرنیشنل اسکول ریاض نے کنگ خالد ایرپورٹ ریاض پر خیرمقدم کیا۔ بتایا گیا کہ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض اور کچھ دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے ریاض میں جناب عامر علی خان کے اعزاز میں خیرمقدمی تقاریب اہتمام کیا گیاہے۔



