جنرل نیوز

طلباء کھیل کود مقابلوں میں قابلیت اور صلاحیت سے ضلع،ریاست اور ملک کا نام روشن کریں۔ضلع کلکٹر کریم نگر پامیلہ ستپتی

کریم نگر۔ضلع کلکٹر کریمنگر پامیلہ ستپتی نے طلباء اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ضلع مشنری کی جانب سے فراہم کردہ کھیل کود اشیا و سہولتوں سےمکمل استفادہ حاصل کرتے ہوے کھیل کود مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں، قابلیتوں، اور ہنر و فن کو بروے کار لاتے ہوےضلع،ریاست،ملک کا نام روشن کریں۔

 

وہ آج ریجنل اسپورٹس اسکولس کریمنگر کا اچانک دورہ کرتے ہوے یہاں درکار سہولتوں کا کا جائزہ لینے کے بعد طلباء کھلاڑیوں سے خطاب کررہی تھی۔انھوں نے جیمناسٹک،اتھلیتیک،جوڈو،مارشل آرٹس آلات،اشیاء و دیگر درکار سہولتوں سے واقفیت حاصل کی۔ضلع کلکٹر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ہر روز اپنے ریاض،ریہرسل کو جاری و ساری رکھیں۔

 

انھوں نے طلباء کے کھیل کود ،فن کا مشاہدہ کرنے کے بعد مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوے طلباء، کھلاڑیوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی۔ان کے ہمراہ ڈپٹی اسپورٹس آفیسر شرنیواس گوڑ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button