کسی بھی قوم کی ترقی حقوق سماجی مساوات میں مضمر۔ضلع کلکٹر کریم نگر پامیلہ ستپتی

کریم نگر ۔ضلع کلکٹر کریمنگر پامیلہ ستپتی نے کہا کہ کسی بھی قوم،معاشرہ کی ترقی صرف اور صرف حقوق سماجی مساوات میں مضمرہے۔وہ بی۔سی۔گرلز کالج بھگت نگر میں،،یوم تلنگانہ حق سماجی انصاف و بہبود،،پروگرام سے خطاب کر رہی تھی۔
انھوں نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوے کہا کہ معاشرہ و سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقوق مساوات،کو فروغ دیں۔انھوں نے پر زور وکالت کرتے ہوے کہا کہ آج کے دور میں لڑکیوں کا تعلیمیافتہ اور ہنر مند ہونا ضروری ہے۔نا صرف یہ بلکہ سماج کے پسماندہ طبقات،جسمانی معزورین کے بہبود کے ساتھ ساتھ انھیں خواندہ بنانے اپنی ذمہ داری تصور کرتے ہوے آگے آئیں۔
انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ سوال آٹھائیں،اور ایک معیاری،عمدہ معاشرہ کی فلاسفی کیلیئے جہد مسلسل کریں۔انھوں نے سماج کی ترقی کو ملک کی ترقی قرار دیا۔جس میں طلباء اپنا اہم کردار سماج کے ساتھ ادا کریں۔دریں اثناء انھوں نے ہاسٹل میں فراہم کردہ ،،گریزر، کا مشاہدہ کیا۔اور تحریری امتحان میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
ان کے ہمراہ ڈی۔ار۔او۔بی۔وینکٹیشورلو،بی۔سی۔ویلفر افیسر انیل ہرکاش،ہاسٹل ویلفر آفیسر شری دیوی و دیگر موجود تھے۔




