جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام

جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام
سیکریٹری ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں محمد خواجہ مجتہدالدین کی اطلاع کے بموجب ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے اور صادق فاؤنڈیشن کے حسن تعاون سے جنگاؤں میں ایک روزہ حج تربیتی پروگرام برائے عازمین حج بروز اتوار بتاریخ 8 فبروری بمقام رما دیوی فنکشن ہال سدی پیٹ روڈ جنگاؤں میں منعقد کیا جا رہا ہے
جس میں متحدہ ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ، ملگ، بھوپال پلی محبوب اباد ورنگل کے علاوہ سدی پیٹ اور بھونگیر کے عازمین حج بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب قاسمی صدر حج سوسائٹی اس تربیتی پروگرام کی صدارت فرمائیں گے
۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی حضرت الحاج غلام افضل بیابانی صاحب المعروف خسرو پاشاہ صاحب چیئرمین ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ شرکت فرمائیں گے حضرت مولانا مظہر قاسمی نقشبندی صاحب خلیفہ مجاز پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ بحیثیت ماسٹر حج ٹرینر اس تربیتی پروگرام میں مناسک حج ،فضائل وعبادات اور زیارت مدینہ منورہ پر تفصیلی طور پر تربیت فراہم کریں گے۔ مشہور نعت گو شاعر و ناظم الحرمین حج سوسائٹی کریمنگر محمد خواجہ مفیض الدین سہیل اپنی مترنم آواز میں نعت پیش فرمائیں گے
۔ان کے علاوہ حج سوسائٹی کے ذمہ داران و علماء کرام بھی مخاطب فرمائیں گے خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم کیا گیا ہے حج سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داروں نے جنگاؤں کے حجاج کرام کے علاوہ اضلاع ہنمکنڈہ، ورنگل ملگ بھوپال پلی محبوب اباد ورنگل سدی پیٹ اور بھونگیر کے تمام عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ وقت مقررہ پر اس تربیتی پروگرام میں تشریف لائیں اور مناسک حج سے مکمل آگہی حاصل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9346775977, 9849263641,9441932355پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔



