تلنگانہ گلوبل فورم کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام۔ کونسلر صابر نے افتتاح کیا

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب کے شہر دمام میں معروف سماجی تنظیم “تلنگانہ گوبل فورم ریاض” کی منطقہ شرقیہ کی شاخ نے جمعہ کے روز ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا۔
فورم کے صدر عبدالجبارانّا کے مطابق اس کیمپ کا افتتاح سفارت خانہ ہند میں کونسلر کمیونٹی ویلفیر مسٹر وائی۔ صابر نے کیا۔ الشفا مول، دمام میں قائم “مرکز دامی” بلڈ بینک نے خون کے عطیہ کیمپ کے انتظامات کی ذمہ داری نبھائی۔ فورم میں منطقہ شرقیہ کے ذمہ دار سید عمران اور عبدالقدوس نے انتظامات کی نگرانی کی۔ خون عطیہ کرنے کے اس کارخیر میں 55 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔
جبار انّا کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے اپنے افیشیل پورٹل پر سفارتخانہ ہند، گلوبل تلنگانہ فورم اور انڈین کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انھون نے بتایا کہ فورم برسہابرس سے ہندوستان کے ہر قومی دن کے حوالے سے ریاض میں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کرتا ہے اور اس سال پہلی مرتبہ فورم نے اس کا اہتمام دمام شہر میں کیا۔ انھون نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فورم مملکت کے دیگر شہرون میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرے گا۔
گلوبل تلنگانہ فورم ریاض کی ٹیم جو دمام گئی تھی اس میں عبدالجبار، حسین شبیر، شیخ امتیاز اور مرزا ظہیر بیگ شامل تھے۔ صدر فوم عبدالجبار نے سعودی وزارت صحت، مرکز دامی بلڈ بینک، انڈین ایمبیسی اور کیمونٹی کےتعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انھون نے عوام سے خون کا عطیہ جیسے عظیم کارخیر میں پابندی سے حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔



