ممتاز و معروف سینیئر شاعر جناب فرید سحر صاحب کی اہلیہ محترمہ کا انتقال

حیدرآباد 6فبروری (اردو لیکس) ممتاز و معروف سینیئر نعتیہ، سنجیدہ ومزاحیہ شاعر جناب سید فرید احمد قادری الگیلانی صاحب المعروف فرید سحر صاحب کی اہلیہ محترمہ سیدہ نزہت انجم صاحبہ بنت دختر سید نظام الدین صاحب مرحوم (موظف بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر میٹرچل )کا بہ عمر63سال جمعہ 6 فروری 2026ءکی صبح انتقال ہو گیا.
نماز جنازہ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں ادا کی گئی مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں ائی نماز جنازہ میں میں شریک ہونے والوں میں حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی،جناب شاہد عدیلی،جناب محمد طاہر رومانی ,ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ،ڈاکٹر سردار سلیم، جناب لطیف الدین لطیف ،نجیب احمد نجیب، ڈاکٹر عابد معز، جناب سیدنوید جعفری ،جناب منور علی مختصر، جناب محمد حسام الدین ریاض ،جناب محمد امین الدین انصاری، محمد معین الدین خان (انچارج اردو مسکن خلوت ), میر رضی الدین ساحل، شعراء ادباء ،اساتذہ نے شرکت کی مرحومہ کےشوہر جناب فرید سحر نے نماز جنازہ کی امامت کی
مولانا عرفان اللہ شاہ نوری نے دعائے مغفرت کی انتقال کی اطلاع ملنے پر جناب فرید سحر سےموظف جج الحاج سید تاج الدین حیدری ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائیریکٹر دائرۃالمعارف عثمانیہ یونیورسٹی ،جناب جناب طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، جناب ایم اے ماجد سابق رکن رکن پریس کونسل آف انڈیا ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ، پروفیسر مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ،ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ،جناب سمیع اللہ حسینی سمیع، جناب وحید پاشاہ قادری، جناب ظفر فاروقی، جناب عابد عبدالواسع ،
جناب محمد حسین قادری عارف،اور دوسروں نے اظہار تعزیت کیاپسماند گان میں ایک فرزند سید اعظم قادری نوید حال مقیم امریکہ اور 4دختران شامل ہیں فاتحہ سیوم اتوار 8 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں مقرر ہے مزید تفصیلات کے لیے فون9848084306 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے



