ادارہ “افسانہ نما” کے زیر اہتمام “سرچشمہ عشق” اور “درِبابِ علم” کی رسم اجرا و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ (راست)ادارۂ افسانہ نما کے زیر اہتمام جناب غوث خان عارفؔ کے شعری مجموعہ “سرچشمہِ عشق” اور محترمہ نکہت فاطمہ (زوجہ مظہرالزماں خان) کی کتاب “درِ بابِ علم” (تالیف) کی رسم اجرا اتوار 8 فروری 2026 بمقام Zimris Banquet ھال (انڈین اوور سیز بینک) وجئے نگر کالونی حیدرآباد بوقت دو بجے 2 بجے دن عمل میں آئے گی۔
تقریب کی صدارت شاعر خلیج جناب جلیل نظامی فرمائین گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد نعمان، ڈاکٹر عابد معز، مہمانان عزازی ڈاکٹر سعید نواز، ڈاکٹر علیم خان فلکی، غوث خان عارف اور عظمت بیابانی ہونگے۔ محمود شاہد شعری مجموعہ پر اظہار کرینگے جبکہ کے این واصف معروف ناول و افسانہ نگار مظہرالزماں خان پر پیش کرین گے۔ جناب نجیب احمد نجیب نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
رسم اجرا کے بعد ایک شعری نشست منعقد ہوگی۔ جس میں جلیل نظامی، محمود شاہد، سیف نظامی، نوید جعفری، بشارت علی خان، لطیف الدین لطیف، نجیب احمد نجیب، فرید سحر، نعیم صدیقی، شکیل حیدرکلام سنائیں گے۔



