جنرل نیوز

کھمم میں سالانہ جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآن آج، مفتی فاروق مدنی کا کلیدی خطاب

کھمم میں آج عظیم الشان سالانہ جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید و دعائیہ نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر ملک کے معروف عالمِ دین حضرت مفتی فاروق صاحب مدنی کی آمد متوقع ہے۔

 

حافظ محمد جواد احمد، امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم کی اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم کے زیرِ اہتمام بتاریخ 8 فروری بروز اتوار بعد نمازِ مغرب، احاطۂ مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں سالانہ جلسۂ تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید و دعائیہ نشست منعقد ہوگی۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی، ناظم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم، نائب صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ و صدر جمعیۃ العلماء کھمم فرمائیں گے۔

 

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ملک کے مشہور و معروف عالمِ دین، مفسرِ قرآن، محبوب العلماء اور مقررِ شیریں بیان حضرت مفتی فاروق صاحب مدنی دامت برکاتہم العالیہ (استاذ حدیث و تفسیر، جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا، و شیخ الحدیث جامعہ فلاح دارین ترکیثر گجرات) کی تشریف آوری ہوگی۔ اس موقع پر قرآنِ مجید کا آفاقی پیغام انسانیت کے نام اور موجودہ حالات پر حضرت مفتی صاحب کا کلیدی خطاب ہوگا۔

 

حافظ محمد جواد احمد نے اہلیانِ کھمم شہر اور بالخصوص ضلع کھمم کے علماء، حفاظ اور ائمۂ مساجد سے گزارش کی ہے کہ اس عظیم الشان اجلاس میں مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت فرما کر حضرت مفتی صاحب کے بیان سے استفادہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button