تعمیری و اصلاحی ادب کا نمائندہ “ادارہ ادب اسلامی” کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و مشاعرہ

کے این واصف
محفل شعر و ادب روح کو شادماں کرتے ہیں جہاں فن اور ادب کی گفتگو ہوتی ہے وہ محافل بامقصد اور منازل کو تعین کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ معیاری شعراء کو سماعت کرنا زبان و ادب کے فروغ میں اہم رول نبھاتا ہے۔ صالح ادب کی ترویج شاعر وادیب کا نصب العین ہونا چاہئے۔ ان مجموعی خیالات ان مقررین نے کیا
جو “ادارہ ادب اسلامی” لنکو ہلز ایونیوُی، منی کونڈا حیدرآباد میں منعقدہ ادبی محفل و مشاعرہ میں شریک تھے۔سنئیر شاعر طاہر گلشن آبادی نے اس تقریب کی صدارت کی جب کہ ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر روف خیر، طاہر بلال اور سیف نظامی نے بحثیت مہمانان خصوصی شرکت کی۔ داعی محفل خواجہ مسیح الدین ابو بنیل نائب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر نعیم سلیم کی قرات کلام پاک سے ہوا۔
ممتاز شاعر و صحافی سعداللہ خان سبیل نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے۔معروف صحافی کے این واصف نے ایک افسانچہ اور ان کی مخصوص تحریرین “ خبر پہ شوشہ” پیش کرکے سامعین کو دعوت فکر دی۔خواجہ مسیح الدین ابو بنیل اورمعین الدین احمر نے افسانے پیش کرکے عمل صالح کی طرف سامعین کی توجہ مبذول کرائی۔
معروف و ممتازشعراء ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر روف خیر، سیف نظامی، طاہر بلال ، ارشد شرفی، ڈاکٹر نعیم سلیم، کلیم شیخ، سعداللہ خان سبیل ، لطیف الدین لطیف ، بصیر خالد، رفیق جگر، حفیظ راحیل،معراج صدیقی نے اپنا مرصع کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی۔ اس محفل ادب دوست حضرات کی ایک قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی۔
تقریبا نصف شب یہ محفل ابونبیل خواجہ مسح الدین کے ہدیہ تشکر پر اختتام پذیر ہوئی۔



