عازمین حج کو صبر اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین – جنگاؤں میں عازمین حج کے تربیتی پروگرام سے علماء کرام کا خطاب

عازمین حج کو صبر اور تقوی اختیار کرنے کی تلقین
جنگاؤں میں عازمین حج کے تربیتی پروگرام سے علماء کرام کا خطاب
ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے متحدہ ضلع ورنگل کے عازمین حج کا ایک روزہ تربیتی پروگرام بصدارت حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی صدر ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں منعقد ہوا اس پروگرام کا اغاز مولانا فصیح الاسلام قاسمی کی تلاوت اور محمد خواجہ مجتہد الدین کی نعت سے ہوا۔ ابتدا میں صدارتی خطاب میں مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے حجاج کرام کو صبر اختیار کرنے کی تلقین کی
انہوں نے کہا کہ حج کے جانے سے پہلے اپنی صحت کو بچائے رکھیں اور روزانہ پیدل چلنے کی عادت ڈال لیں مصالحہ دار غذاؤں سے گریز کریں اور مناسک حج سیکھ کر جائیں تاکہ اسانی کے ساتھ حج ہو اور استحضار کے ساتھ اللہ کی عبادت ہو سکے حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی ماسٹر حج ٹرینر حج کمیٹی اف انڈیا نے تفصیلی طور پر مناسک حج اور زیارت اداب مدینہ منورہ بیان فرمائے
انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو جہاں پر بدنی تیاری کرنی ہوتی ہے وہیں پر تقوی کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے حج ایک عاشقانہ عبادت ہے اور انسان حج میں اللہ سے بے انتہا قریب ہوتا ہے انہوں نے حاجیوں سے دعائیں کرنے کی اپیل کی جن جن مقامات پر دعائیں قبول ہوتی ہیں وہاں پر کتابوں سے دعائیں پڑھنے کے بجائے دعائیں مانگنے کا انہوں نے مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے اور سفر حج کے دوران ہونے والی پریشانیوں یا تکالیف پر صبر کرنے اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا انہوں نے جذبہ رکھنے کا مشورہ دیا تفصیلی طور پر حج کے پانچ دن اور مدینہ منورہ کے زیارت کے اداب بھی بتلائے انہوں نے حجاج کرام کو مبارکباد دی اور مسلسل تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے کا بھی مشورہ دیا –
اس موقع پر مظہر قاسمی صاحب، سرور محی الدین غازی ،محمد خواجہ مفیض الدین سہیل ، محمد صمد کویت اور دیگر کی اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اس پروگرام کے معاون صادق فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد صادق علی ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کرتے ہوئے تربیتی پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا آخر میں اسٹیٹ حج انسپکٹر محمد خواجہ مجتہدین نے انتظامی امور پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے بیگج اور وہاں کے سہولیات سے متعلق بات بتلائی نیز انہوں نے کہا کہ اس سال حج کمیٹی اف انڈیا کی طرف سے حاجیوں کو ڈیجیٹل گھڑی دی جانے والی ہے
جس کی مدد سے حاجیوں کے محل وقوع کو ٹریک کیا جا سکتا ہے اور حاجیوں کو راستہ بھٹکنے سے بچایا جا سکتا ہے نیز حج کمیٹی اف انڈیا کی ہدایات بھی حجاج کرام کو بتائیں۔ متحدہ ضلع ورنگل سے رواں سال منتخبہ حج انسپکٹر محمد عبد الرؤف اور محمد صابر کا حجاج کرام سے تعارف کرایا
۔جلسے کے اختتام پر مولانا مظہر قاسمی نقشبندی نے حجاج کرام کے شکوک و شبہات کو دور کیے اور دعا فرمائی اس موقع پر جنگاؤں حج سوسائٹی کے ذمہ داران محمد ظہیر الدین عبدالمتین اطہر محمد، محمد جلیل ،محمد حفیظ عدنان شیخ محمد حنیف محمد مزمل مولانا شاکر حسین قاسمی و دیگر موجود تھے سیکرٹری محمد خواجہ مجتہد الدین کے ہدیہ تشکر پر تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں ایا۔



