انٹر نیشنل
سعودی عرب: غیرملکیوں کی ترسیلات زر ریکارڈ اضافہ – تارکین کے مالی استحکام کا ثبوت

ریاض ۔ کے این واصف
غیر ملکی باشندون کے ترسیل زر میں اضافہ ان کی مالی استحکام کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ مملکت کے سنٹرل بینک کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب میں 2025 کے دوران تارکین وطن کی ترسیلات زر 165.5 ارب ریال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق تارکین وطن کی ترسیلات زر کی مالیت 2024 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے جو 144.2 ارب ریال تھی۔سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر2025 میں غیر ملکیوں کی ترسیلات زر 14 ارب ریال رہیں، ستمبر 2024 کے مقابلے میں تقریبا 7 ملین ریال کمی ہوئی۔
واضح رہے سعودی عرب طویل عرصے سے منافع بخش روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے غیر ملکیوں کےلیے ایک ترجیحی ملک رہا ہے۔ اپنی مضبوط اقتصای ترقی اور اعلی تنخواہ کے ساتھ مملکت دنیا بھر کے پروفیشنلز کےلیے ایک پر کشش منزل ہے۔



