تلنگانہ

حیدرآباد میں کانگریسی قائدین کے گھروں پر آئی ٹی کے چھاپے

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب کہ ریاست میں انتخابی ماحول گرم ہےحیدرآباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی‌جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں۔

 

بڑنگ پیٹ میئر سی پاریجاتا نرسمہا ریڈی، مہیشورم کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے امیدوار لکشما ریڈی سمیت پارٹی کے بعض قائیدین کے گھروں پر آئی ٹی حکام نے چھاپے مارے۔

 

بالا پور میں واقع نرسمہا ریڈی کی قیام گاہ پر آج صبح پانچ بجے سے آئی ٹی حکام تنقیح کر رہے ہیں۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ مہیشورم حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے والے کے ایل آر کے گھر پر بھی آئی ٹی حکام کی جانب سے دھاواکیا گیا۔

 

بالا پور کا گنیش کا لڈو خریدنے والے لکشماریڈی کے گھر پر بھی دھاوے کیے گئے۔اسی طرح بعض کانگریس سے قائدین کے گھروں پر خئی ٹی حکام کی جانب سے دھاؤں کی اطلاعات ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button