حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کے ڈیجیٹل قرآنی نسخے کے QR Code کا افتتاح

حیدرآباد ۔حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیرالدین منشاوی کی آواز میں ریکارڈ کردہ مکمل قرآن کریم کا آڈیو اردو ترجمہ جس کا QR کوڈ بھی تیار کر دیا گیا ہے جس کو قاری محمد نصیرالدین منشاوی نے آیت ب آیت تلاوت کیا ہے اور جس کا اردو ترجمہ سید شفیع الرحمن مرحوم نے پڑھا ہے اور جس کے ترجمہ نگار حافظ قاری مولانا فہیم الدین احمد صدیقی ہیں
اس قرآنی نسخے کو شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے بارھویں سالانہ دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کے انعامات کی تقسیم کے موقع پر جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ہاتھوں سوشل میڈیا (Face book، Insta and you tube دیگر پلاٹ فارمز پر اپلوڈ کر دیا گیا جناب لطیف خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا مہینہ رمضان کریم کا مقدس و مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا
جو سارے انسانوں کے لیے ایک دستور حیات ہے جس پر عمل کرنے سے بھٹکے ہوۓ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے عمومی طور پر رمضان کریم کے مہینے میں امت مسلمہ قرآن کریم سے جڑ جاتی ہے اس موقع پر قاری محمد نصیرالدین منشاوی کا تلاوت کردہ نسخہ قرآنی کا روزآنہ ایک پارہ ہر گھر میں سنا جانا ہر مرد و زن کے لۓ بہت ہی نفع بخش ہوگا یہ ترجمہ سننے سے ہمیں معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے قرآن مجید میں کیا فرما رہے ہیں اور قرآن کریم ہم سے کیا چاہتا ہے کس آیت کا کیا مطلب ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی تاریخ کا یہ سب سے پہلا آیت بہ آیت اردو ترجمہ ہے اس ڈیجیٹل قرآنی ترجمے کو QR کوڈ کے ذریعہ بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جو کہ بالکل مفت ہے QR code یہ ہے۔




