جنرل نیوز

حقِ رائے دہی کا بھرپور اور صحیح استعمال، عوامی خدمت گزاروں کے منتخب ہونے کا بہترین ذریعہ۔جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کی عوام الناس سے اپیل

کاماریڈی: صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کا لازماً استعمال کریں، کیونکہ ووٹ دینا ہر شہری کا بنیادی حق اور قومی ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہی ووٹ ملک کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے، اس لیے گھر، محلہ اور بستی کے تمام 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مرد و خواتین ضرور ووٹ ڈالیں اور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گنگا جمنی تہذیب، جمہوریت اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے باشعور ہو کر صحیح اور مخلص نمائندوں کا انتخاب کیا جانا چاہیے متحد ووٹ ہی مضبوط آواز بنتا ہے اور مثبت تبدیلی کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ شہر کی ترقی امن وامان کی بقاء کے لئے اچھے لوگوں کو آگے بڑھائیں

 

صدر جمعیت علماء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ووٹ ایک شہادت اور گواہی ہے، اس لیے اس کے بدلے رقم لینا یا دینا یا کسی بھی قسم کی سودے بازی کرنا شرعاً ناجائز اور قانوناً جرم ہے۔ عوام سے اپیل کی کہ

 

اپنے ووٹ کا صحیح اور باوقار استعمال کریں، کیونکہ یہی قومی ذمہ داری کا تقاضا

ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button