نیشنل

داماد کے ساتھ فرار ہونے والی ساس اب بہنوئی کے ساتھ بھاگ گئی

علی گڑھ: اتر پردیش کے علی گڑھ میں تقریباً 10 ماہ قبل ایک خاتون اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی۔ دونوں بعد میں بہار کے سیتامڑھی میں رہ رہے تھے جہاں داماد راہُل کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے۔

 

 

اب اس معاملے میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ داماد نے پولیس تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ ساس اب اپنے بہنوئی کے ساتھ فرار ہو گئی ہے اور ساتھ میں دو لاکھ روپے نقد اور زیورات بھی لے گئی ہے۔علی گڑھ کے

 

 

مڈراک علاقے کے ایک گاؤں کی رہائشی سپنا اپریل 2025 میں اپنے ہونے والے داماد راہُل کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔ چند دن بعد وہ خود واپس آ گئی تھی اور راہُل کے ساتھ رہنے پر اصرار کرنے لگی تھی۔

 

 

پولیس کؤنسلنگ کے بعد دونوں کو ساتھ رہنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔راہُل کے مطابق سپنا کئی دنوں سے اپنی بیٹی، بہن اور بہنوئی کے رابطے میں تھی۔ اس کی بہن نے اسے دھمکی بھی دی تھی

 

 

لیکن بعد میں بات چیت سے معاملہ سلجھا لیا گیا تھا۔ 6 فروری کو جب راہُل کام پر گیا ہوا تھا اسی دوران اس کا بہنوئی گھر آیا اور سپنا کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ راہُل کا کہنا ہے کہ

 

 

سپنا اپنے ساتھ دو لاکھ روپے نقد اور زیورات بھی لے گئی ہے۔راہُل نے پہلے سیتامڑھی (بہار) میں پولیس کو اطلاع دی لیکن اسے کوئی مدد نہیں ملی۔ اس کے بعد اس نے علی گڑھ کے دادوں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

 

دادوں تھانے کی انچارج سریتا دویویدی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بہار کا ہے اس لیے یہاں سے کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔سپنا کے دو بچے ہیں ایک بیٹی جس کی شادی ہونے والی تھی اور ایک بیٹا۔ بتایا جا رہا ہے کہ

 

 

داماد کے ساتھ فرار ہونے کے بعد اس کے شوہر نے بھی دوسری شادی کر لی تھی۔ گاؤں والوں کے مطابق اس نے تقریباً 15 دن پہلے دوسری شادی کی ہے۔ اس پورے معاملے پر علاقے میں زبردست بحث جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button