آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا 13 فروری تا 15 فروری عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سوسائٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں
اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا 13 فروری تا 15 فروری عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
حیدرآباد 12/فروری (پریس نوٹ)آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام 13 فروری تا 15 فروری عظیم الشان پیمانے پر اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا بمقام ہر ہیرا ہال سری سندھی گورو سنگت سبھا عقب تاج محل ہوٹل عابڈس پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے عوام کے مشاہدے کے لئے داخلہ مفت رہے گا جسے کے اوقات صبح 10 بجے دن تا شام 5 بجے مقرر کئے گئے ہیں
جناب محمد فاروق نے بتایا کہ اس ایگزیبیشن میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نامور 40ڈیلرز شرکت کریں گے اس ایگزیبیشن میں منٹ اور پوسٹ کے علحیدہ علحیدہ سیکشن ہوں گے انہوں نے بتایا کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کے باذوق عوام اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لئے یہ ایگزیبیشن معاون و مددگار ثابت ہو گی محمد فاروق نے تعلیمی اداروں کے منتظمین سے خواہش کی کہ وہ تاریخ کے طلباء و طالبات کو اولڈ نوٹس و کوائنس ایگزیبیشن کا مشاہدہ کروائیں انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ایگزیبیشن میں اپنے پاس موجود اولڈ نوٹس و کوائنس لاکر اس کی حقیقی مالیت ماہرین سے معلوم کرسکتے ہیں محمد فاروق نے کہا کہ آنلائن طور پر مختلف افراد اولڈ نوٹس و کوائنس کی خریداری کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں کہ اولڈ نوٹس و کوائنس کی لاکھوں روپے کی قیمت ہے جبکہ یہ سراسر غلط اور جھوٹ ہے
انہوں نے کہاکہ پانچ سو ، اور
ایک ہزار روپیوں کے نوٹس حکومت کی جانب سے بند کئے گئے ہیں جس کی قیمت صفر اور
کاغذی ہوکر رہ گئی ہے اس طرح ٹریکٹر والی پانچ روپے کی نوٹ کی بھی کوئی قیمت نہیں ہے تاہم ویشنو دیوی کی تصویر والے قدیم سکوں کی قدر و قیمت ہے محمد فاروق نے کہا کہ تین دن کے جاری رہنے والی اولڈ نوٹس و کوانس ایگزیبیشن میں خرید وفروخت بھی کی جائے گی انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی ہے مزید تفصیلات کے لیے سل نمبر
85002 12306
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے



