جنرل نیوز

جگتیال بلدیہ میں مجلس کے دو امیدواروں ڈاکٹر ایوب خان اور رضی الدین کو کامیابی

جگتیال بلدیہ میں مجلس کی دو وارڈز میں کامیابی، کانگریس کو کڑا مقابلہ

 

جگتیال بلدیہ کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے دو وارڈز میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ بلدیہ کے 34ویں وارڈ میں مجلس کے امیدوار ڈاکٹر ایوب خان نے کانگریس امیدوار عبدالوقیوم کو 21 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ڈاکٹر ایوب خان کو اس وارڈ سے 517 ووٹ ملے، جبکہ کانگریس امیدوار کو 496 ووٹ حاصل ہوئے۔ بی جے پی کے امیدوار کو 253، کانگریس کے باغی امیدوار ساجد پٹواری کو 251 ووٹ، اور بی آر ایس کے امیدوار کو 48 ووٹ ملے۔

 

اسی طرح وارڈ نمبر 31 میں بھی مجلس کے محمد رضی الدین نے دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button