انٹر نیشنل

عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی “حیاکم اللہ” لانچ ۔ انتظامیہ نیا اقدام

کے این واصف 

 

حج انتظامیہ ہر سال عازمین کی بہتر سے بہتر خدمت کے لیے سہولتون میں اضافہ کرتا ہے۔  امسال سعودی وزارت اطلاعات میں یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج نے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کے اشتراک سے عازمین کے خیرمقدم کے لیے یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی “حیاکم اللہ” لانچ کی ہے۔

 

 

یہ اقدام عازمین کے تجربے میں اضافے کے لیے حج وعمرہ، ثقافت کی وزارتوں اور ٹورازم اتھارٹی کے مربوط تعاون کا نتیجہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اس خیرمقدمی شناخت کا مقصد عازمین اور زائرین کے مملکت آمد کے وقت میڈیا اور آگاہی پیغامات کو معیاری بنانا ہے۔ “حیاکم اللہ” کے الفاظ Warm Welcome کا احساس دلاتے ہیں۔

 

 

یہ مختلف کیمیونیکیشن پلیٹ فارمز میں ایک یونیفائیڈ ویژول اور میڈیا فریم ورک کو اختیار کرتا ہے جو اسلامی و انسانی اقدار کی عکاس ہیں۔ یونیفائیڈ میڈیا آپریشنز سینٹر فار حج کا کہنا تھا یونیفائیڈ ویلکم آئیڈینٹی حج سیزن میں خدمات انجام دینے والے تمام سرکاری اداروں کے لیے منظور شدہ ہوگی، اس میں داخلے کے مقامات، خدمات، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اورمیڈیا مواد کے لیے مختلف

 

 

بصری اور میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں جس کا مقصد عازمین کے درمیان مثبت تاثر کو بڑھانا، میڈیا کے معیار اور آگاہی کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button