جگتیال بلدیہ میں پہلی مرتبہ 8 مسلم امیدوار کامیاب

جگتیال بلدیہ انتخابات میں اس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی پیش رفت دیکھنے میں آئی، جہاں پہلی بار 50 وارڈس میں سے 8 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی نمایاں موجودگی درج کروائی۔ اس کامیابی کو مقامی سطح پر مسلم نمائندگی میں اضافہ اور عوامی اعتماد کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جگتیال میں منعقدہ ان بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر وارڈ نمبر 10 سے محمد چاند پاشا، وارڈ نمبر 17 سے کمال الدین، وارڈ نمبر 47 سے وقار الدین انصاری جبکہ وارڈ نمبر 30 سے کانگریس امیدوار شہانہ بیگم نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار وارڈ نمبر 34 سے ڈاکٹر ایوب خاناور محمد رضی الدین نے وارڈ نمبر 31 سے جیت درج کروائی۔
دیگر کامیاب امیدواروں میں آزاد حیثیت سے وارڈ نمبر 35 سے زینت پروین (منور الدین منا)، وارڈ نمبر 46 سے انیس خدیجہ زوجہ حسیب الدین شامل ہیں۔ ان نتائج کے بعد بلدیہ میں مسلم نمائندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی سیاسی توازن پر بھی اثر پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔



