جنرل نیوز

مکتھل بلدیاتی نتائج کا اعلان — کانگریس کو واضح اکثریت حاصل

مکتھل بلدیاتی نتائج کا اعلان — کانگریس کو واضح اکثریت حاصل

 

مکتھل کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں انڈین نیشنل کانگریس نے 12 حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بھارت راشٹرا سمیتی کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔

 

تلنگانہ کے وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر کانگریس جماعت پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور بھاری اکثریت سے کامیابی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

 

کامیاب امیدواروں میں دو مسلم امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں حلقہ نمبر 11 سے ناہدہ بیگم زوجہ منظور الٰہی اور حلقہ نمبر 12 سے عبدالرحیم پٹیل نے نمایاں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

 

بعد ازاں عبدالرحیم پٹیل نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ وزیر واکٹی سری ہری نے مزید کہا کہ مخالف جماعتوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود عوام نے کانگریس جماعت پر اپنا اعتماد برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button