ایم پی جے نظام آباد کی جانب سے ایس آئی آر کے متعلق رہنمائی سنٹر کا افتتاح

نظام آباد:14/فروری (اردو لیکس) ایم پی جے نظام آباد کی جانب سے آج مسجد رضا بیگ ابواللیث ہال، احمدی بازار، نظام آباد میں اسپیشل انٹینسو ریویژن(SIR) سے متعلق رہنمائی سنٹر کا افتتاح احمد عبدالعظیم کنوینر جے اے سی نظام آباد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر صدر ایم پی جے نظام آباد محمد عبدالحلیم قمر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل 2026 ء میں SIR کا عمل تلنگانہ میں شروع ہو نے والا ہے۔SIR سے متعلق عوام میں معلومات کی کمی کی وجہ سے مختلف اندیشوں اور تشویش کا شکار ہے۔اس کو دیکھتے ہو ئے ایم پی جے نظام آباد نے SIR سے متعلق رہنمائی سنٹر کا آغاز کیا ہے۔ اس سنٹر میں 2002 ء کی ووٹر لسٹ سے متعلق مکمل رہنماء متعلقہ بی۔ایل- او تک رہنمائی کی جائے گی۔
انہو ں نے عوام الناس بلا لحاظ مذہب و ملت اپیل کی کہ و ہ اس سنہرے موقع سے استفادہ کر یں۔رہنمائی کیلئے سنٹر 12 بجے دن سے شام 4 بجے تک کام کرے گا۔اس موقع پر احمد عبدالعظیم نے ایم پی جے نظام آباد ٹیم کو مبارکباد دی اور عوام سے اپیل کی وہ اس سنٹر سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر معززین شہر اور ایم پی جے کے ممبران موجود تھے۔



