معشوقہ نے کرلیا بریک اپ۔ 17 سالہ لڑکے نے جان دے دی

لکھنؤ: ایک نوجوان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا جب اس کی معشوقہ نے اس سے بریک اپ کر لیا۔ ویلنٹائن ڈے کے دن اس نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی
تاہم لڑکے کے خاندان کا الزام ہے کہ معشوقہ اور اس کا دوست مل کر اسے قتل کرنے میں ملوث ہیں۔یہ واقعہ اتر پردیش کے پرایاگ اج میں پیش آیا۔ 17 سالہ امن گیری انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اور این ڈی اے کے امتحان کے لیے
کوچنگ لے رہا تھا۔ اسی کوچنگ میں وہ ایک لڑکی سے ملا اور تقریباً آٹھ ماہ سے دونوں ایک دوسرے سے محبت کررہے تھے لیکن حال ہی میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور لڑکی نے بریک اپ کا فیصلہ کیا
کیونکہ وہ کسی اور کے ساتھ تعلق میں تھی۔ لڑکا بریک اپ برداشت نہ کر سکا اور ویلنٹائن ڈے کے دن اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد وہ موقع پر پہنچی
اور امن گیر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ مزید تحیقیقات جاری ہے۔



