جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے 500 مستحق افراد میں 10 لاکھ روپے کا رمضان راشن تقسیم

صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے 500 مستحق افراد میں 10 لاکھ روپے کا رمضان راشن تقسیم

 

میدک: 15 فروری(صحافی حافظ محمد فصیح الدین، میدک /اردو لیکس نیوز)

Safa Baitul Maal شاخ میدک کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحقین میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میدک کے 500 بیواؤں، غریبوں، مستحق افراد اور معذوروں میں تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا۔

 

ہر پیکٹ کی مالیت 2000 روپے تھی، جس میں 10 کلو چاول، 2 کلو میٹھا تیل، 2 کلو شکر، 1 کلو املی، 1 کلو گیہوں کا آٹا، 1 کلو چنے کا آٹا، 1 کلو ادرک لہسن پیسٹ، آدھا کلو لال مرچ، 1 کلو کھجور، پاؤ کلو ہلدی اور پاؤ کلو چائے کی پتی شامل تھی۔

 

Minority Function Hall میں منعقدہ اس تقریب کی سرپرستی الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامی صاحب نے کی جبکہ نگرانی جناب آصف علی اقبال صاحب نے انجام دی۔

 

مولانا نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیرونِ ممالک مقیم معاونین سمیت تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

 

تقریب میں مہمان خصوصی مفتی اسامہ ندوی صاحب کے علاوہ صدر صفا بیت المال شاخ میدک حافظ سید خلیل الدین، خازن مولانا سید حسن محمود قاسمی اور دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button