جنرل نیوز

کورٹلہ بلدیہ پر کانگریس کا قبضہ، محمد شاہد الاحد وائس چیئرمین بن گئے

کورتلہ میونسپلٹی میں کانگریس پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے اقتدار اپنے نام کر لیا ہے۔ 33 وارڈز میں سے 18 وارڈز جیت کر کانگریس نے بلدیہ پر قبضہ کرلیا۔

 

میونسپل چیئرپرسن کے طور پر ترو ملا وسنتا جبکہ وائس چیئرپرسن کے طور پر محمد شاہد الاحد منتخب ہوئے ہیں۔ پارٹی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے مطابق چیئرپرسن کے نام کی توثیق کی گئی۔

 

نو منتخب قیادت نے شہر کی ہمہ جہت ترقی کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔

 

وائس چیئرپرسن کے طور پر محمد شاہد الاحد منتخب ہونے پر کورٹلہ مصنف ٹی وی کے رپورٹر محمد سمیر نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button