تلنگانہ

نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں بلدیات کو رول ماڈل ترقی دی جائے گی۔ ضلع کے بلدیات پر کانگریس کا قبضہ

ریاستی وزیر اتم کماریڈی ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار گو ڑ کی نظام آباد میں میں پریس کانفرنس 

نظام آباد: 16/ فروری(اردو لیکس) ریاستی وزیر و نظام آباد پارلیمانی انچارج مسٹر اتم کمار ریڈی اور پی سی سی صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے نظام آباد ضلع کے تمام چار بلدیات اور میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی اور میئر، ڈپٹی میئر، چیرمین و وائس چیرمین کے عہدوں

 

پر انتخاب پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بلدی انتخابات کو کانگریس حکومت کی دو سالہ کارکردگی اورچیف منسٹر ریونت ریڈی حکومت کی فلاحی و ترقیاتی اسکیمات پر عوام کاخط اعتماد ریفرنڈم قرار دیا۔ ریاستی وزیر و نظام آباد پارلیمانی انچارج مسٹر اتم کمار ریڈی اور پی سی سی صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے آج نظام آباد میونسپل کارپوریشن میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات کے

 

انعقاد کے بعد کانگریس بھون نظام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے 80تا90فیصد شاندار تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ گرام پنچایتوں اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے کانگریس حکومت ہزارہا کروڑ وں روپئے بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کیلئے فنڈ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں بلدیات کو رول ماڈل ترقی دی جائے گی۔

 

آبپاشی پیاکیج نمبر20اور 21کو جنگی خطوط پر مکمل کیاجائے گا۔ نظام ساگر اور پوچم پاڈ پراجیکٹ کی سطح آب میں اضافہ کیلئے مٹی کی نکاسی کو یقینی بنایاجائے گا۔ ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی نے کہاکہ بلدی انتخابات میں کوئی بھی پارٹی مذہب و فرقہ پرستی کو بنیاد بناکر تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے عوام نے اسے یکسر مسترد کردیا۔

 

انہوں نے کہاکہ ہر ایک مذہب ذات پات اور طبقات سب ایک برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی فرقہ پرستی اور تفرقہ پیدا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کو عوام نے ناکام بنادیا اور کئی بلدیات میں کانگریس پارٹی نے دیگر پارٹیوں کا صفایا کردیا۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر کانگریس پارٹی نے 16سالوں 2005ء کے بعد میئر کے عہدہ پر کانگریس نے قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدی انتخابات میں کانگریس اور مجلس پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف انتخابات لڑا ہے۔

 

انتخابات میں کانگریس اور مجلس کے ساتھ ساتھ بی آر ایس پارٹی نے نظام آباد شہر کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے متحدہ طورپر میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں ہم خیال ہوکر کامیابی حاصل کی ہے۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ نظام آباد کی عوام و رائے دہندوں نے جب بھی فیصلہ کیا ہے صحیح کیا ہے۔ مدیراج بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والی ترکاری ومیوہ فروش خاتون کوراگائیلہ اوما رانی جن کے خاوند کراٹے شنکرکے نام سے جانے جاتے ہیں انہیں کانگریس پارٹی نے نہ صرف کارپوریٹر منتخب

 

کیا بلکہ نظام آباد میئر کے اہم عہدہ پر بٹھاکر یہ ثابت کردیا کہ کانگریس پارٹی کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے اور کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جو غریبوں کو اہم عہدوں پر فائز کرتی ہے۔ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ بی جے پی کے مذہب و ذات پات کے فرقہ وارانہ تفرقہ پیدا کرنے سے کانگریس پارٹی کے 6ڈویژنوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے علاوہ بودھن، آرمور اور بھیمگل میں کانگریس پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا پرچم لہرایا۔ انہوں نے نظام آباد میئر بلدیہ، ڈپٹی میئر اور تمام کارپوریٹرس کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

 

اس صحافتی کانفرنس میں حکومتی مشیر سدرشن ریڈی، رورل ایم ایل اے بھوپت ریڈی، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، ضلع صدر ناگیش ریڈی،سٹی صدر ببولی راماکرشنا، نومنتخبہ میئر اومارانی، کانگریس قائدین گڑگو گنگادھر،ماجد خان، ایم اے قدوس، محمد اسد فروٹ، سید قیصرکے علاوہ تمام نومنتخبہ کانگریس کارپوریٹرس و قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button