ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلباء نے جے ای ای مین 2026سیشن1میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔19 طلباء نے 95 پرسنٹائل سے زآئد اور29 طلباء نے 90 پرسنٹائل سے زائد کا اسکور حاصل کیا  

حیدرآباد: (پریس ریلیز)17فبروری۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک مرتبہ پھر اپنی تعلیمی برتری ثابت کرتے ہوئے قومی سطح کے انتہائی مسابقتی امتحان جے ای ای مین 2026 سیشن1 میں غیر معمولی نتائج درج کیے ہیں۔ اکیڈیمی کے طلباء نے اعلیٰ پرسنٹائل اسکور حاصل کر کے نہ صرف ادارے بلکہ اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔

 

اس شاندار کامیابی میں محمد مجتبیٰ کبیرالدین نے 99.120 پرسنٹائل حاصل کر کے اکیڈیمی میں پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ فہیم محمد پی کے نے 99.009 پرسنٹائل کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ دونوں طلباء کی یہ نمایاں کارکردگی ان کی مسلسل محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے بھرپور تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

اسی تسلسل میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے آٹھ مزید طلباء نے بھی قابلِ فخر نتائج حاصل کیے۔ ان میں محمد نصراللہ 98.754 پرسنٹائل،جہانگیر دار رومانہ جمیر 98.077 پرسنٹائل،عمار عزیز خان 98.066 پرسنٹائل،نورالدین احمد 97.928 پرسنٹائل،محمد ازان الدین 97.882 پرسنٹائل،امان صمد پی 97.882 پرسنٹا،,رشاد احمد خان 97.844 پرسنٹائل،محمدہادی 97.659 پرسنٹائل،شیخ ارباز احمد 97.584 پرسنٹائل،سید حسیب بخاری97.487 پرسنٹائل،عاقب مسعود 97.231 پرسنٹائل شامل ہیں، جنہوں نے جے ای ای مین جیسے سخت امتحان میں اعلیٰ معیار کی کارکردگی پیش کی۔اس طرح جے ای ای مین 2026سیشن1میں 19طلباء نے 95 پرسنٹائل سے زآئد اور29 طلباء نے 90 پرسنٹائل سے زائد کا اسکور حاصل کیا ۔

 

ایم ایس جونئرکالج کے اب تک 203 طلباء نے جے ای ای کے امتحانات مینس اور ایڈوانسڈ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی ، این آئی ٹیزاورقومی اہمیت کے حامل دوسرے باوقار تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کئے ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین نے ان کامیاب طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نتائج ادارے کے تعلیمی وژن اور منظم اکیڈمک

 

ماحول کا ثمر ہیں جوتعلیمی کامیابی کے ساتھ ساتھ طلباء میں اخلاقی اقدار، مثبت سوچ اور سماجی ذمہ داری کا شعور پیدا کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button