نیشنل

حاجی بیگم کو زندہ طلسمات کا بمپر پرائز‘ بیلینو کار ۔ جوڑوں کے درد اور مچھروں سے بچاؤ کے دو پروڈکٹس متعارف: سہیل فاروقی

حیدرآباد۔16/فروری۔ کارخانہ زندہ طلسمات نے 2 نئے پروڈکٹس متعارف کروائے ہیں جوبہت ہی کم مدت میں عوامی سطح پر مقبول ہوگئے۔ جوڑوں (ہڈیوں) کے درد کے لئے ’ARTHORAPID‘ اور مچھروں سے بچاؤ کے لئے ’ZINDA TILISMATH Mosquito Repellent Lotion‘۔ آرتھو راپڈ نہ صرف سریع الاثر ہے بلکہ یہ مختلف قسم کی خوشبویات کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اسی طرح مچھروں سے بچاؤ کے لئے ’زندہ طلسمات ماسکیٹو ریپلینٹ لوشن‘بچوں کے لئے کافی اثر انگیز ثابت ہوا ہے۔

 

نمائش کے آخرے دن ’زندہ طلسمات‘ اسٹال پر لکی ڈرا سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منیجنگ پارٹنر کارخانہ زندہ طلسمات جناب سہیل فاروقی نے بتایا کہ 106 سال سے زندہ طلسمات پروڈکٹس کوعوامی اعتماد حاصل ہے کیونکہ کہ زندہ طلسمات قدرتی جڑی بوٹیوں اور یونانی اجزاء سے تیار کئے جاتے ہیں جو ہر قسم کے سائیڈافیکٹ سے پاک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ منجن فاروقی میں ابتداء ہی سے نمک کا استعمال ہوتا ہے

 

اور آج ٹوتھ پیسٹس کی تیاری میں نمک استعمال کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔ جناب سہیل فاروقی نے اس بات پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا کہ مختلف وبائی امراض میں زندہ طلسمات نہ صرف سب سے زیادہ کارکرد ہوتا ہے بلکہ عوام بھی اسی کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس موقع پر نمائش میں زندہ طلسمات اسٹال پر انعامات کے کوپن کی قرعہ اندازی کی۔ نمائش سوسائٹی کے سکریٹری بی این راجیشوراور وائس پریسیڈینٹ آر سکیش ریڈی کے علاوہ ارمان فاروقی نے قرعہ اندازی کی۔

 

بمپرپرائز بیلینوکار حاجی بیگم (ٹوکن نمبر23058) کو ملی‘ جنہیں فون پر اطلاع دی گئی۔ سکینڈپرائز سوزوکی زکسر بائیک، بھاسکر سویال ٹوکن نمبر(18183) اور سوزوکی برگ مین بائیک، معاذن معز ٹوکن نمبر (10028) کو ملی،فی کس 5 ہزار روپئے کے 20 ترغیبی انعامات دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ویکلی ڈرا میں راجیہ لکشمی ٹوکن نمبر (24435) اور سیدہ مہوش کو ٹوکن نمبر (23932) کوسو سوگرام چاندی اور ایک ڈیلی ڈرا میں سید عمر حسین ٹوکن نمبر(25050)کو آدھا گرام گولڈ دیا گیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نمائش سوسائٹی کے عہدیداروں نے کارخانہ زندہ طلسمات کے انتظامیہ کو انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ زائد نصف صدی سے کامیابی کے ساتھ نمائش میں اسٹال لگانے اور انعامات کے ذریعہ اپنے کسٹمرسے رشتہ اٹوٹ کرنے مبارکباد پیش کی۔ مسٹر گوپی نے پروڈکٹس کی تفصیلات سے واقف کروایا -محمد اکبر نے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button