میڈیا موبائل فون کا کم استعمال کریں نیوز پیپرز کتابیں پڑھیں۔کریم نگر میں محکمہ سیاسیات کی جانب سے ایکسٹینشن لیکچر

کریم نگر ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومنس اٹانمس کریم نگر میں محکمہ سیاسیات کی جانب سے ایک ایکسٹینشن لیکچر رکھا گیا تھا اس لیکچر کا مقصد طلباء میں کریئر گائیڈز کو بڑھاوا دینا تھا اس پروگرام کی مہمان خصوصی اور اسپیکر کریم نگر ڈسٹرکٹ رجسٹرار محترمہ شگفتہ فردوس صاحبہ تھی۔
آپ نے طلبا سے بات کی اور اپنے ایکسپیرینسز اور اپنے خیالات طلبہ کے سامنے رکھے انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک گول مقرر کرے اپنے مقاصد کے لیے سچے دل سے کوشش کرے روزانہ کا ٹائم ٹیبل بنائیں سوشل میڈیا موبائل فون کا کم استعمال کریں نیوز پیپرز کتابیں پڑھیں محنت ایمانداری اور سیلف کانفیڈنس کے ساتھ اگے بڑھیں اپنے حسن سلوک سے لوگوں کے دل میں جگہ بنائیں دوسروں کی مدد کرنے والےبنےآپ جو محنت کریں گے
وہی کل اپ کی کامیابی بنے گی ناکامی سے کبھی نہ گھبرائیں اپنے گولز بنائیں اور اس کو فالو کریں اپنے گولس تک پہنچنے کے لیے پلانز بنائیں اور اس کو فالو کریں ہمیشہ اگے بڑھنے کا جذبہ کریں۔ اس موقع پر ویمنس ڈگری کالج اٹانمس کریم نگر کی وائس پرنسپل محترمہ ڈاکٹر افسری عثمانی صاحبہ علم سیاسیات کی لیکچرر محترمہ جبین سلطانہ صاحبہ معاشیات کی لیکچرر محترمہ عرشیہ صاحبہ کے علاوہ پیس فروپا اسسٹنٹ پروفیسر اف اکنامکس اور سیاست کے لیکچر جناب پرمیشور موجود رہے ۔ جبین سلطانہ صاحبہ جو کے سیاسیات کی لیکچرر ہے انہوں نے شگفتہ فردوس صحابہ کا شکریہ ادا کیا
کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ہماری طالبات کو اتنے بہترین مشورہ سے نوازا اور انہیں مستقبل میں ایک بہترین انسان کس طرح سے بننا چاہیے اس پر رہنمائی فرمائی۔



