تلنگانہ

تاریخی شہر کریم نگر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں گہما گہمی۔مساجد میں روح پرور مناظر

کریم نگر ۔ تاریخی شہر کریمنگر میں مقدس ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں گہما گہمی،اور شہر کے مختلف مساجد میں روح پرور مناظر دیکھے جارہے ہیں۔کریمنگر کی تاریخی اور ثقافتی فضاوں میں رمضان کے مقدس مہینہ کا استقبال کرنے کیلیئے تمام تر تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں

 

جس کا سب سے دلکش منظر شہر کی مساجد میں نظر آرہاہے۔ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شہر کی چھوٹی،بڑی،تمام مساجد کو انتہائ خوبصورتی اور سلیقہ سے پر رونق کردیاگیاہے۔ جس کے باعث ہر محلہ، ہر بستی،ہر گلی ایک روحانی نور میں نہائی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ان تمام تر تیاریوں کا محور اسلمی مسجد ہے۔جو کریمنگر کی عظمت رفتہ کی سب سے معتبر گواہ ہے۔

 

اس کے قلب میں ہی تاریخی عمارت ،،ٹاور،،ہے۔جو عوام کی خریداری کا محور تصور کیاجاتاہے۔یہاں کی تہذیب شاتاواہانا دور کی یاد کو تازہ کرتاہے۔حیدرآباد کے بعد متحدہ و مستقر ضلع کریمنگر ہی وہ شہر ہے جس سے متصل ہی ،،ایلگندل قلعہ،،ہے جو اپنی تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔یہاں گنگا جمینی تہذیب کی جھلک پائ جاتی ہے۔یہاں کی ہم آہنگی،مساوات،بھائی چارگی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اپنے اپ میں ایک مثال ہے۔

 

یہاں بے مثال ذائقہ دار ہوٹلوں کے علاوہ تعلیمی ادارہجات کا ایک ایسا مرکز ہے جہاں ہزاروں طلباء زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہورہے ہیں۔یہاں 3 میڈیکل کالجس۔اور شاتاواہانا یونیورسٹی قائم ہے۔جس کی بنا اس ضلع میں ترک اور نقل مکانی کرکے یہاں آباد ہونے والوں کی خاصی تعداد پائ جاتی ہے۔اسی لیئے اس شہر کو۔اسمارٹ سٹی کہا جاتاہے۔

 

یہاں آبپاشی کی بھی بہترین سہولیات مہیا ہے۔جو کسی بھی سماجی ترقی کا پیش خیمہ بن گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button