انٹر نیشنل

عمرہ سیزن کے لیے جدہ ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری۔ زائرین توجہ کریں

ریاض ۔ کے این واصف 

عمرہ زائرین کی اکثریت جدہ ایرپورٹ پر اترتی ہے۔ ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے دنیا بھر سے جو زائرین آتے ہیں ان کی تعداد حج سیزن میں آنے والوں سے کئی گناہ زیادہ ہوتی ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے عمرہ سیزن (1447 ہجری) کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل پلان کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

 

رواں برس عمرہ سیزن کا اختتام 3 اپریل 2026 کو ہو گا جبکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے مملکت سے واپسی کی آخری تاریخ 18 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔منصوبے کا مقصد عمرہ سیزن کے آغاز سے اختتام تک زائرین کو محفوظ اور ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹس کمپنی کے تحت جدہ میں تین ٹرمینلز پر توجہ مرکوز ہے جن میں حج وعمرہ ٹرمنل، نارتھ ٹرمنل اور ٹرمنل نمبر ون شامل ہیں۔زائرین کی سہولت کےلیے407 بیگج چیک ان کاونٹرز کام کررہے ہیں جبکہ امیگریشن سروسز کے لیے 463 کاونٹرزآپریشنل ہیں۔

 

آپریشنل پلان میں 56 پیسنجر بورڈنگ برج، 35 بیگج کلیم بیلٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سامان کو سکین کرنے کے لیے 81 کسٹم انسپیکشن ڈیوائسز موجود ہیں۔عمرہ سیزن کے دوران زائرین اور مسافروں کی سہولت کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، مصروف اوقات میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button