مبارکباد

عادل آباد میں دو کمسن بھائیوں کا پہلا روزہ مکمل، اہل خانہ میں مسرت کی لہر

عادل آباد، 19 فروری (نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ جہاں بڑے شوق و جذبہ کے ساتھ روزوں کا اہتمام کرتے ہیں، وہیں معصوم بچے بھی بڑوں کی تقلید کرتے ہوئے مکمل روزہ رکھ کر سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ عادل آباد میں بھی ایسا ہی ایک خوش کن منظر دیکھنے کو ملا جہاں ایک ہی گھر کے دو کمسن بھائیوں نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا۔

 

خورشید نگر کے ساکن عمران خان کے فرزندان محمد عبدان خان (9 سال) اور محمد ثاقب خان (7 سال) نے دن بھر صبر و استقامت کے ساتھ روزہ رکھا۔ اہل خانہ نے دن بھر ان کی خصوصی نگرانی کی تاکہ وہ بخیر و عافیت اپنا پہلا روزہ مکمل کر سکیں۔

 

افطار کے موقع پر دونوں بچوں کو نئے کپڑے زیب تن کرائے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ روزہ افطار کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا، جبکہ والدین، دادا ظفر خان اور دیگر رشتہ داروں نے بچوں کو دعاؤں سے نوازا اور ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر اہل محلہ نے بھی کمسن بچوں کے اس جذبہ ایمانی کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button