انٹر نیشنل

سعودی، بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد کاز وے پر سفر کرنے والوں کے لیے نئی فیس

کے این واصف

سعودی عرب اور بحرین درمیان سفر کرنے والون کے کیے کنگ فہد کازوے قریب اور آسان ترین زمینی راستہ ہے۔ مملکت کے منطقہ شرقیہ کے شہر دمام اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد کاز وے (کنگ فہد پل) پر سفر کرنے والوں کے لیے نئی فیس کا اطلاق کیا گیا ہے۔ جو بدھ 18 فروری 2026 سے نافذ العمل ہواہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق شاہ فہد پل انتظامیہ کی جانب سے جاری چارٹ کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے لیے 35 ریال، منی بس 55 ریال، بڑی بس کے لیے 70 ریال اور لوڈنگ ٹرکس کے لیے 7 ریال فی ٹن کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل کنگ فہد کاز وے پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیس 25 ریال مقرر تھی۔

 

پل انتظامیہ کا کہنا تھا مخصوص افراد، طلبا اور یومیہ بنیادوں پر پل استعمال کرنے والوں کے لیے فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ کنگ فہد کاز وے کا افتتاح 1986 میں ہوا تھا اور آج وہ مشرق وسطیٰ میں ایک مصروف ترین کراسنگ پل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button