جنرل نیوز

عادل آباد پراجکٹس کی عاجلانہ یکسوئی کیلیئے سکریٹریٹ میں اعلی سطحی اجلاس

عادل آباد۔ پسماندہ ضلع عادل آباد کی ترقی اور بالخصوص پراجکٹس جیسے ایئرپورٹ، انڈسٹریل پارک کے قیام کیلیئے ایک اعلی سطحی اجلاس

 

اسپیشل سکریٹری عمارات و شوارع و حمل و نقل وکاس راج کی زیر قیادت سکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میں رکن پارلیمان عادل آباد جی۔نگیش،رکن اسمبلی عادل آباد پایئل شنکر نے شرکت ہوے ان پراجکٹس کو جلد از جلد روبعمل لانے اور ایک جامع منصوبہ بندی لائحہ عمل مرتب کرنے کا مشورہ دیا۔

 

انھوں نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔اعلی عہدیداران سرینواس راج،بھرت ریڈی نے پراجکٹس سے متعلق فنی و تکنیکی،درکار ضلع نظم و نسق کی اجازتوں سے واقف کروایا۔جبکہ اسپیشل سکریٹری وکاس راج نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ حکومت ان پراجکٹس کی تکمیل کیلئے خصوصی دلچسپی اور نظر رکھی ہوئی ہے۔آراضی کی دستیابی،اور زرعی کسانوں کو کوئ گزند پہنچاے بغیر کرنے ،ریونیو،صنعت و حرفت،ایئر پورٹ محکمہ جات کے درمیان آپسی تال میل برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ عادل آباد میں ایئر پورٹ،انڈسٹریل پارک کے قیام سے شمالی تلنگانہ میں صنعتی انقلاب رونما ہوگا۔حمل و نقل کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔اور ممتاز و ماہر صنعتکار سرمایہ کاری کیلیئے آگے آئینگے۔ضلع کلکٹر عادل آباد راجر شی شاہ نے کہا کہ آراضی کی حصولیابی،معاوضہ کی فراہمی،جیسے امور زیر غور ہے۔

 

حکومت کے احکامات پر ان کاموں میں سرعت پیدا کی جاےگی۔اس اجلاس میں دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button