ماہ رمضان میں مسجد نبوی “ریاض الجنہ” کیزیارت کا نیا شیڈول۔ زائرین نوٹ کرلیں

حیدرآباد ۔ کے این واصف
مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت اور نوافل ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند زائرین کی بھاری تعداد کو منظّم طریقہ سے حاضری کے لیے انتظامیہ نے ماہ رمضان کا نیا نظام العمل جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے شیڈیول اس طرح ہیں۔ جسے سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” سے جاری کیا گیا ہے۔ نئے شیڈیول کے مطابق مطابق ماہ مبارک کے پہلے دوعشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک جبکہ صبح 2 بجے سے نماز فجر سے قبل 5 بجے صبح تک ہوں گے۔
زائرخواتین کے لیے بھی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے ٹائمنگ رات 11 سے 1.40 منٹ تک جبکہ نماز فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین ٹائمنگ ہیں۔ صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 سے 12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک ہوگا۔
تیسرے عشرے میں خواتین کے لیے ریاض الجنہ کی ٹائمنگ فجر کے بعد صبح 6 سے 11 بجے تک ہیں۔ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے’ ریاض الجنہ کے لیے نسک ایپ پر پیشگی بکنگ کرنا ضروری ہے۔ اپائنٹنمٹ کا مقصد زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت پر ریاض الجنہ میں آرام سے نوافل ادا کرکے روضہ رسول پر سلام عرض کرسکیں۔‘
یاد رہے روضہ شریفہ(ریاض الجنہ) کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر وزیٹر کو دس مننٹ ملتے ہیں۔



