جنرل نیوز
ضلع کلکٹر عادل آباد جناب راجرشی شاہ کے ہاتھوں رمضان المبارک کے نظام الاوقات کی رسم اجراء

عادل آباد: 21/ فروری (پریس نوٹ) ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے آج محکمہ اقلیتی بہبود ضلع عادل آباد کی جانب سے تیار کردہ رمضان المبارک کے نظام الاوقات کی رسم اجراء انجام دیا۔
اس موقع پر انھوں نے مسلمانان عادل آباد کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع میں امن و امان و بھائی چارہ کے فروغ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ماہ صیام کے نظام الاوقات کی اہمیت اور غرض و غایت سے متعلق ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سے تفصیلات کی آگہی کے بعد انھوں نے اس کی تیاری پر دفتر ضلع اقلیتی بہبود کے عملہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد شیخ کلیم احمد
سپرنٹنڈنٹ سید روحیل احمد، اردو آفیسر شیخ عظیم الدین، جونئر اسسٹنٹ راہول کے علاوہ آفس اسٹاف محمد عابد علی، محمد عبدالحسیب، نور الدین، شیام دیناکر، فرزان موجود تھے۔



