عادل آباد:اقلیتی بے روزگار نوجوان سے ای۔ اسکوٹرس کیلئے تلنگانہ اقلیتی مالیتی کار پوریشن کی جانب سے درخواستیں طلب

عادل آباد 21 / فبروری ( پریس نوٹ ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیر اہتمام اکنا مک سپورٹ اسکیم کے تحت بے روز گار اقلیتی ( مسلم سکھ، بدھ، جین ، پارسی ) نو جوانوں ( مردوں ) کی معیشت کو مستحکم کرنے اور انہیں خود مختار بنانے کے لیے حکومت تلنگانہ نے ایک پائلٹ پراجکٹ شروع کیا ہے
جس کے تحت منتخب اقلیتی بے روز گار نو جوانوں ( مردوں ) کو تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ای۔ اسکوٹر فراہم کیا جائے گا۔ جس کی مالیت 1 لاکھ 50 ہزار روپئے ہے۔ اقلیتی مالیتی کار پوریشن کی جانب سے 80 فیصد سبسیڈی (1,20,000 روپنے ) فراہم کی جائیگی ۔ جبکہ منتخب امیدوار کو صرف 20 فیصد یعنی 30,000 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امید وار اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، آدھار کارڈ اور راشن کارڈ بطور پتہ ہو، عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہو، امیدوار دسویں جماعت کامیاب ہو
خاندان میں صرف ایک فرد ہی اسکیم کے لیے اہل ہے، امیدوار کے پاس آرٹی اے کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس ہو، درخواست گذار کو ایک سیلف ڈیکلریشن جمع کروانا ہوگا کہ وہ با قاعدگی سے اوبر/ ریپیڈ وا اولا اور دیگر سروس فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرے گا، درخواست گذار کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دولاکھ روپے سے زائد نہ ہو، ای۔اسکوٹر تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی ضمانت میں رہے گی ، درخواست گزار کا حلف نامہ کہ اس نے پچھلے پانچ سالوں میں تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کی کسی بھی اسکیم سے استفادہ حاصل نہیں کیا ہے ڈرائیونگ لائسنس پر کوئی کیس نہ ہو۔
مذکورہ اسکیم کے تحت درخواستوں کو کارپوریشن کے پورٹل http://tsobmms.cgg.gov.in – پر یکم مارچ 2026 سے قبل داخل کر دیں۔ درخواست گزار آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد اسے اہم اسناد جیسے آدھار کارڈ ، راشن کارڈ ، غیر مسلم اقلیتوں کے لیے ذات ٹریفکیٹ مستقل ڈرائیونگ لائسنس، ایک پاسپورٹ سائز فوٹو ، پان کارڈ ، دسویں جماعت کا میمو کو متعلقہ MPDO / میونسپل کمشنر دفتر پر جمع کروائیں۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے اقلیتی بے روز گار نو جوانوں اور انجمنوں، اداروں تنظیموں وسوسائٹیوں سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اقلیتی بے روز گار نو جوانوں میں شعور بیداری پیدا کریں
اور انہیں اس جانب توجہ دلاتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر ضلع اقلیتی بہبود آفس متصل انڈور اسٹیڈیم عقب گاندھی پارک، کیلاش نگر عادل آباد سے رجوع ہوں۔



