مبارکباد
آٹھ سالہ شیخ عرفان احمد کا پہلا روزہ، والدین اور گھر والوں نے دعاؤں سے نوازا
عادل آباد، 21 فروری(اردو لیکس)ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت آمد کے ساتھ جہاں بڑے اہتمامِ عبادت میں مصروف ہیں، وہیں ننھے اور معصوم بچے بھی روزہ رکھنے کا شوق اور جذبہ دکھا رہے ہیں
۔ اسی سلسلے میں عادل آباد کے علاقہ بکل گوڑہ کے رہائشی شیخ احمد کے فرزند، آٹھ سالہ شیخ عرفان احمد نے پہلی مرتبہ روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کو مسرت سے سرشار کر دیا۔
شیخ عرفان احمد، جو الفلاح انٹرنیشنل انگلش اسکول عادل آباد میں دوسری جماعت کے طالب علم ہیں، نے کم عمری میں روزہ رکھ کر اپنی دینی وابستگی کا خوبصورت اظہار کیا۔ اس موقع پر والدین اور گھر والوں نے انہیں دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



