چنچل گوڑہ جیل میں دھماکوں کی سازش کی خبریں بے بنیاد – ڈی آئی جی سرینواس کی وضاحت
حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں ملاقات کے دوران دھماکوں کی منصوبہ بندی کیے جانے سے متعلق گردش کرنے والی محکمہ جیل کے ڈی آئی جی سرینواس نے بے بنیاد قرار دیا اور اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے
۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد سازش سے متعلق خبریں سراسر بے بنیاد اور افواہ ہیں۔گزشتہ روز سے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک قیدی نے جیل میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کی ہے
خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ موسی رام باغ، سعیدآباد اور ملک پیٹ علاقوں میں پولیس نگرانی بڑھا رہی ہے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ان خبروں کے بعد حیدرآباد کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
انھوں نے اپیل کی کہ عوام غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور افواہوں سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی اطلاعات سے بے جا خوف و ہراس پھیلتا ہے۔



