گولگنڈہ ڈگری کالج فار گرلز میں جلسہ -طالبات میں انعامات کی تقسیم

حیدرآباد 20 فبروری (اردو لیکس) گولکنڈہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ حیدرآبادکےطالبات میں انعامات، اسنادِ تحسین اور این ایس ایس (NSS) سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی ایک پرجوش تقریب منعقد کی گئی۔ اردو زبان کی اہمیت اور اس کی ادبی خوشبو کو عام کرنے کے مقصد سے منعقدہ مضمون نویسی، تقریری مقابلے اور بیت بازی/نظم خوانی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اس موقع پر انعامات سے نوازا گیا۔
مہمانانِ خصوصی
سبحتہ المرجان (بین الاقوامی ٹرینر اور معروف شاعرہ)،
نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "اردو محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک عظیم تہذیب کا نام ہے”۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ لسانی مہارتیں پیدا کر کے بین الاقوامی سطح پر بہترین مواقع حاصل کر سکتی ہیں۔
ساجدہ خان (بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر):
صدرِ جمہوریہ ایوارڈ یافتہ نے طالبات پر زور دیا کہ وہ تکنیکی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے طالبات میں یہ عزم پیدا کیا کہ محنت اور لگن سے کسی بھی شعبے میں بلندیوں کو چھوا جا سکتا ہے۔
تقسیمِ اسناد و انعامات
اردو ڈے مقابلوں کے فاتحین کے ساتھ ساتھ، سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی NSS رضاکاروں کی خدمات کے اعتراف میں مہمانوں کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات میں خدمتِ خلق اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں NSS کا کردار انتہائی اہم ہے۔
شرکاء
اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل ٹی. سری لکشمی نے کی۔ اس موقع پر:
صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر حمیرہ سعیداردو لکچرار سچیتا،
دیگر فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



