بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی ماہرین کو اعزازات

حیدرآباد21/ فروری (اردو لیکس)بین الاقوامی یومِ مادری زبان کے موقع پر ممتاز لسانی پروفیسروں کو ’’لینگویج پروفیشنسی ایکسیلینس ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب تلنگانہ انٹلیچویل فارم (ریاستی یونٹ) کے زیرِ اہتمام اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدراباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی اور تلنگانہ کے کونسل اف ہایر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر وی۔ بالا کِسٹا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دنیا میں بے شمار زبانیں موجود ہیں
، تاہم ہر فرد کے لیے اس کی مادری زبان سب سے عظیم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان صرف اظہارِ خیال کا ذریعہ نہیں بلکہ کسی قوم کی تاریخ، ثقافت، روایات اور اقدار کی عکاس بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان سے وابستگی برقرار رکھیں کیونکہ اسی میں ان کی فکری اور عملی کامیابی مضمر تلنگانہ ے انٹلیچویل فارم (ریاستی یونٹ )صدر ڈاکٹر راج نرائن مدیراج نے بتایا کہ ریاست کی چار جامعات کے چار شعبہ جات کے سربراہان، جو تلگو، ہندی، اردو اور انگریزی زبانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کو اس سال کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر چندرا مکھرجی پرنسپل اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدرآباد (شعبہ ہندی ) پروفیسر پروفیسر پلا لماری(صدر شعبۂ تلگو عثمانیہ یونیورسٹی) پروفیسر سونبا سالوے ، ڈین اسکول آف انگلش لٹریری اسٹڈیز انگلیش وفارن لیگیویج یونیورسٹی، اور پروفیسر مسرت جہاں (صدر شعبۂ اردو، مولاناآزادنیشنل اردو یونیورسٹی) شامل ہیں۔
اس موقع پر عثمانیہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر آف ایڈمیشنز پروفیسر محمد اختر علی اور ریسرچ اسکالر ڈاکٹر روی تیجا چوہان نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے ایوارڈ یافتگان کو شال، یادگاری تحفہ، ہار اور توصیفی سند پیش کی۔ حاضرین نے مادری زبان کے فروغ اور تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لسانی تنوع کی بقاء اور ترویج کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی
۔ اس موقع پر ڈاکٹر آسیہ جبین ڈاکٹر امتل الوہاب اودیہ شری ڈاکٹر عظمت اللہ مفتی امجد صاحب ڈاکٹر ارون انیتا صاحبہ دیگر اساتذہ کالج کے موجود تھے ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو نے پروفیسر مسرت جہاں کا تفصیلی تعارف پیش کیا اودیہ شری کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا



