جنرل نیوز

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ اسکالرشپ سال 2026  جماعت چہارم تا انٹرمیڈیٹ طلباء کے لئے ان لائن و آف لائن امتحانات  کامیاب طلباء کو نقد انعامات 

 

حیدرآباد 22/ فرروت (پریس نوٹ)آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح جاریہ سال 2026 کے لئے سرکاری و خانگی میں زیر اسکول میں زیر تعلیم جماعت چہارم تا انٹرمیڈیٹ طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ اسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

 

جناب محمد سراج الدین قادری کوآرڈینیٹر سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ 22 فروری سے اس سلسلے میں باضابط رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ 28فرروی رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے

 

انہوں نے بتایا کہ امتحانات ، ان لائن  اور آف لائن منعقد ہوگا انہوں نے بتایا کہ مارچ/ اپریل سال 2026 میں منعقدہ ہوئے والے ایس ایس سی امتحان تحریر کرنے والے طلباء بھی اپنی درخواستیں دینے کے اہل ہیں محمد سراج الدین نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے لئے ان لائن اور آف لائن طریقے پر تحریری امتحان (آئی سی ایس سی،)(سی بی ایس سی)اور اسٹیٹ بورڈ کے ریاضی مضمون بزبان انگریزی (100) معروضی سوالات کے نشانات پر مشتمل ہوگا

 

امتحان میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعام‌ اول ایک لاکھ روپے ، انعام دوم 80ہزار روپے ، انعام سوم 70ہزار روپے نقد رقم دی جائے گی

 

اس امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو اسناد ویادگار مومینٹوز دیئے جائینگے انہوں نے اسکول انتظامیہ و سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ طلباء وطالبات کو اپنی نوعیت کے منفرد مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے ان کی رہنمائی کریں

رجسٹریشن کے لئے فوری طور پر سوسائٹی کے آفیشل فون نمبر 8500212306 پر یا ویب سائٹ

www.apjedu2001.com

پر ملاحظہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button