جنرل نیوز

“شگوفہ” میگزین کا سالنامہ منظر عام پر۔ بک اسٹالز پر دستیاب

حیدرآباد ۔ (راست) زندہ دلان حیدرآباد کا ترجمان رسالہ “شگوفہ” کا 58وین سال کا سالنامہ زیر ادارت ڈاکٹر سید مصطفٰی کمال شائع ہوچکاہے۔

 

اس شمارے میں ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، کے این واصف، ڈاکٹر محمد مجتبٰی احمد، تقدیس نقوی، ڈاکٹر فرزانہ فرح، معصوم مردآبادی، حمید عادل، ڈاکٹر گلِ رعنا، سعید خان زیدی اور مظہر قادری کی نثری تخلیقات اور چونچ گیاوی، مظفر وارثی، اقبال شانہ، وحید پاشاہ قادری، بیلن نظام آبادی اور م سرور پنڈلوی، کی منظومات شریک اشاعت ہیں۔

 

اس شمارے میں اردو کے شہر مالیگاں کے لیے خصوصی گوشہ بھی شریک ہے جس میں ڈاکٹر مبین نذیر، آصف سبحانی، طاہر انجم صدیقی، انصاری محمد رضا، ڈاکٹر آصف فیضی، مختار یوسفی، ظہیر قدسی، نعیم سلیم محمد رمضان مکی کی تخلیقات شائع ہوئی ہیں۔ ہمہ رنگی سرورق سے مزین یہ

 

خصوصی شمارہ ہدیٰ بک ڈپو پرانی حویلی اور اے ون اسٹیشنرس فرسٹ لانسر حیدرآباد سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button