گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلطان بازار میں ضلعی سطح پر سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کاانعقاد

حیدرآباد 23 فروری (پریس نوٹ )محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ایف پی ایس ٹی حیدراباد کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول سلطان بازار پر ڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد ع inمل میں آیا۔ اس میں مختلف گورنمنٹ اسکولز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اردو میڈیم انگلش میڈیم اور تیلگو میڈیم کے طلبہ وطالبات اس میں شامل رہے
اس ٹیسٹ کے فوری بعد ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا اعلان کیا گیا جس میں ٹاپ تین طلباء کو منتخب کرتے ہوئے انہیں اسٹیٹ لیول کے لیے بھیجا جائے گا جہاں پر یہ طلبہ دوسرے ڈسٹرکٹ کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بہتر مظاہرہ کریں گے اور اسٹیٹ لیول میں بھی اسی طرح ٹاپ تین طلبہ کا انتخاب عمل میں آۓگا۔ڈسٹرکٹ لیول پر منتخب ہونے والے طلباء ڈی بالو جی بی ایچ ایس سلطان بازار، جشمیتہ گورنمنٹ ہائی سکول راجبھون، سریشاہ گورنمنٹ ہائی سکول عیسی میاں بازار اور اردو میڈیم میں بہتر مظاہرہ کرنے
والی طالبہ سکینہ فاطمہ گورنمنٹ ہائی سکول غوث نگر ہے۔ یہ پروگرام ایف پی ایس ٹی فورم فار فزیکل سائنس ٹیچرز کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ایف پی ایس ٹی طلبہ و طالبات میں سائنسی رجہان کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے ٹیلنٹ ٹیسٹ پروگرام منعقد کرتے ہیں۔جس سے طلبہ کی تعلیمی لیاقت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور وہ ایک سائنٹیفک سوچ رکھنے والے سائنٹیفک ویژن رکھنے والے طلبا کے طور پر پہچانے جا سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف طلباء کی ہمہ جہت ڈیولپمنٹ میں مدد ملے گی اور یہ قوم و وطن کی ترقی کا بھی ضامن ہوگا۔
محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ایف پی ایس ٹی اور سی دھرمندر راؤ پریسیڈنٹ ایف پی ایس ٹی نے کنوینر کے فرائض انجام دیے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب لکشمن سنگھ صاحب ڈپٹی ائی او ایس نامپلی اور گزیٹڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلطان بازار محترمہ مادھوی میڈم نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محمد واحد ، محمد جہانگیر اور مہیش سر کا مکمل تعاون حاصل رہا۔
اس کے علاوہ ویرا کمار، بالا چندر ، انجنیالو، سرینیواس،وشواناتھم، شگفتہ ٹیچر اور دوسرے کئی اساتذہ نے تعاون کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔




